سی پی ایل میں شاداب خان کی عمدہ بائولنگ، گیانا ایمزون 13 رنز سے کامیاب

پراویڈنس۔ 6 ستمبر (اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمزون نے سینٹ لوشیا ذوکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے ہرا دیا، سینٹ لوشیا کی ٹیم 156 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پراویڈنس میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں گیانا ایمزون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں …

پراویڈنس۔ 6 ستمبر (اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمزون نے سینٹ لوشیا ذوکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے ہرا دیا، سینٹ لوشیا کی ٹیم 156 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پراویڈنس میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں گیانا ایمزون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کیمو پال نے 38 جبکہ کپتان شعیب ملک اور کرس گرین28 ، 28 رنز بنائے، سینٹ لوشیا ذوکس کی جانب سے اوبید میک کوئی نے چار جبکہ فواد احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹ لوشیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، راہکم کورنوال 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، شاداب خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں