اقوام متحدہ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس منصوبہ سے متعلق جان کر دکھ ہوا ہے جس میںانتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کے کچھ علاقے اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا …
اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس منصوبہ سے متعلق جان کر دکھ ہوا ہے جس میںانتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کے کچھ علاقے اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا اقدام غیر قانونی ہو گا جس سے علاقے میں امن کے امکانات ختم ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا دراصل بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہو گا۔








