سعودی عرب کے مطالبے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 15 ستمبر کو جدہ میں ہو گا

ریاض ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم ''او آئی سی'' کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 15 ستمبر کو جدہ میں منعقد ہو گا جس میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں آنے والی حالیہ تیزی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا …

ریاض ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم ”او آئی سی” کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 15 ستمبر کو جدہ میں منعقد ہو گا جس میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں آنے والی حالیہ تیزی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اسلامی تعاون تنظیم، اس کے رکن ملکوں بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے ہاں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم اسے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ٹیلی وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں