اترپردیش۔ 12 ستمبر (اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور میں ایک خاتون فون پر شوہر سے بات کرتے ہوئے سانپوں پر بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ڈسنے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گورکھ پور کے گائوں ریانو ایک خاتون گیتا اپنے فون پر شوہر سے بات کر رہی تھی کہ سانپوں کا ایک جوڑا کمرے میں آ کر اس …
اترپردیش، خاتون فون پر شوہر سے بات کرتے ہوئے سانپوں پر بیٹھ گئی، ڈسنے سے ہلاک

مزید خبریں
اترپردیش۔ 12 ستمبر (اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور میں ایک خاتون فون پر شوہر سے بات کرتے ہوئے سانپوں پر بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ڈسنے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گورکھ پور کے گائوں ریانو ایک خاتون گیتا اپنے فون پر شوہر سے بات کر رہی تھی کہ سانپوں کا ایک جوڑا کمرے میں آ کر اس کے بستر پر بیٹھ گیا جبکہ گیتا فون پر بات کرتے کرتے سانپوں کو دیکھے بغیر بیڈ پر بیٹھ گئی اور سانپوں نے اسے ڈس لیا جس سے وہ بے ہوش گئی، خاندان کے دیگر افراد اسے قریبی ہسپتال لے گئے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بعدازاں گھر لوٹنے پر تاحال سانپ وہی موجود ہونے پر انہیں مار ڈالا گیا ۔








