ماسکو ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اعلان کیا ہے کہ روس اورچین کے درمیان تعلقات اتنیگہرے ہیں کہ کوئی تیسرا ملکان پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔روسی خبر رساںادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور چین کی وزارت خارجہ کے تعلقات تعمیری، فعال اور اتنے گہرے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے مدنظر تمام اہداف حاصل …
روس اور چین کے تعلقات مثالی ہیں ، روسی وزیر خارجہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اعلان کیا ہے کہ روس اورچین کے درمیان تعلقات اتنیگہرے ہیں کہ کوئی تیسرا ملکان پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔روسی خبر رساںادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور چین کی وزارت خارجہ کے تعلقات تعمیری، فعال اور اتنے گہرے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے مدنظر تمام اہداف حاصل کرسکتے ہیں اور ان تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اورچین کے درمیان جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دستخط کئے ہیں اور اس اعلامیے میں مزید اہداف کو مدنظر رکھا گیا ہے اور مشترکہ مفادات اور مزید تعاون کی راہوں کا تعین کیا گیا ہے۔








