اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو ڈپلومیسی رسائی مل رہی وہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملی، ہندوستان جموں کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، بھارت نے جنگ شروع کی ہے اب ہمیں جواب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو ڈپلومیسی رسائی مل رہی وہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملی، ہندوستان جموں کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، بھارت نے جنگ شروع کی ہے اب ہمیں جواب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کنونشن سنٹر میں سینیٹ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی افواج نے جو ظلم و ستم کیا اس کے خلاف ہر اہم فورم پر مذمتی قرار دادیں پاس کی جارہی ہیں، جمہوری ممالک کے پارلیمانوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نہ صرف بحث کی جارہی ہے بلکہ بھارت کیلئے مذمتی قرار دادیں بھی پاس کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ دو دن پہلے یورپی پارلیمنٹ نے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ہ میں یہ سوچنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کے خلاف پابندی لگائی جائے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو ڈپلومیسی رسائی مل رہی وہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جموں کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، بھارت نے جنگ شروع کر دی ہے اب ہمیں جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی سائنس دانوں کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا۔








