پی ٹی آئی قیادت کا سکردو سے راولپنڈی آنے والی بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سکردو سے راولپنڈی آنے والی بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں ٹریفک کے اس المناک حادثے میں بھاری جانی نقصان پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔ سیف اللہ خان نیازی نے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سکردو سے راولپنڈی آنے والی بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں ٹریفک کے اس المناک حادثے میں بھاری جانی نقصان پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ بس میں سوار مسافروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع باعث سوگ و اذیت ہے ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب، زخمیوں کی جلد صحت یابی اورسوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے بھی بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔