اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے گلگت سے آنے والی مسافر بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے بابو سر ٹاپ کے قریب سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری کا مسافر بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے گلگت سے آنے والی مسافر بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے بابو سر ٹاپ کے قریب سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 26 مسافروں کے جاں بحق اور 15 مسافروں کے شدید زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سپیکر اور قائم مقام سپیکر نے مقامی حکومت کو حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی ۔








