کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنررضابشیرتارڑ کا تقریب سے خطاب

ٹورانٹو۔ 22 ستمبر (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنررضا بشیرتارڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان کی مارکیٹ کینیڈا کی کمپنیوں کیلئے تجارت، سرمایہ کاری اورکاروبار کیلئے کھلی ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپریینورشمالی امریکا کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے پاکستان اورکینیڈاکے درمیان دوطرفہ تجارت …

ٹورانٹو۔ 22 ستمبر (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنررضا بشیرتارڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان کی مارکیٹ کینیڈا کی کمپنیوں کیلئے تجارت، سرمایہ کاری اورکاروبار کیلئے کھلی ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپریینورشمالی امریکا کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے پاکستان اورکینیڈاکے درمیان دوطرفہ تجارت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جس نے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ آزادانہ پالیسیاں مرتب کی ہے، کینیڈا کی تیل وگیس اورشمسی توانائی کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے، ایگروبزنس، صحت، سائنس، ٹیکنالوجی، اختراع اورتعلیمی شعبوں میں کینیڈین کمپنیوں کی براہ راست سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپریینورشمالی امریکا کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ اس طرح کے ایونٹس سے دونوں ممالک کے تاجروں اورسرمایہ کاروں کوقریب لانے اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں ۔ ہائی کمشنر نے شرکاءکو بتایا کہ پاکستان اورکینیڈاکے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں اورنجی شعبے کے تعاون سے ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس، کیمیکلز، کارپٹ اوردیگر شعبوں سے متعلق اشیاءکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی یہاں کی ترقی اورخوشحالی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں کلیدی کرداراداکر رہی ہے،کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن اورقونصل خانے پاکستانی شہریوں کو ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی میں پرعزم ہیں۔