لاہور۔22 ستمبر(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے ،وہ گورنر ہاﺅس لاہور مےں پرتگال کے سفیر پالونیویز سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، جس میں مسئلہ کشمیر،خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف …
بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کے ساتھ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے ، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
لاہور۔22 ستمبر(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے ،وہ گورنر ہاﺅس لاہور مےں پرتگال کے سفیر پالونیویز سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، جس میں مسئلہ کشمیر،خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے عالمی امن کیلئے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ہم عالمی برادری سے کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔








