ہم نے کارکنان کو ادارے کی ملکیت کا تصور دیا،ان کو بتایا کہ پی آئی اے آپ کا اپنا ادارہ ہے ، چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک

لاہور۔22 ستمبر(اے پی پی )ہم نے کارکنان کو ادارے کی ملکیت کا تصور دیا،ان کو بتایا کہ پی آئی اے آپ کا اپنا ادارہ ہے ، اس کی تنظیم نو کے لئے آپ نے ہی کام کرنا ہے، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ،مشکل مرحلے سے ہم نکل آئے ہیں، اب پی آئی اے کی بحالی اور تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار …

لاہور۔22 ستمبر(اے پی پی )ہم نے کارکنان کو ادارے کی ملکیت کا تصور دیا،ان کو بتایا کہ پی آئی اے آپ کا اپنا ادارہ ہے ، اس کی تنظیم نو کے لئے آپ نے ہی کام کرنا ہے، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ،مشکل مرحلے سے ہم نکل آئے ہیں، اب پی آئی اے کی بحالی اور تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایئر مارشل ارشد ملک نے نوجوان کاروباری افراد کے ادارے انٹر پینور لاہور کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر رہنمائی کرنے والا مل جائے تو بہت جلددرست سمت میں سفر شروع ہو جاتا ہے۔ پی آئی اے جیسے قومی نوعیت کے اہم ادارے کی بحالی کے لئے ہمیں آغاز میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن ہم نے ادارے کے کام کرنے والے کارکنوں کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تشکیل دی اور الحمد اللہ اب نتائج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کوفوقیت دے کر ادارے کی تنظیم نو کے عمل کے عظیم کام کا آغاز کیا گیا ہے، میں یہ بات بر ملا کہتا ہوں کہ پی آئی اے کے پاس اس خطے کی ایوی ایشن میں بہترین افرادی قوت ہے اور اس قوت کا ہم استعمال کر رہے ہیں۔پی آئی اے قرضہ جات کے بوجھ تلی دبی ہوئی ہے اور یہ ہمارے لئے چیلنج ہے کہ اس کو ان قرضوں کے بوجھ سے نکالا جا سکے، ہم نے خطے کی دوسری ائر لائنز سے رابطہ کیا اور ان کے کاروباری طریقہ کار کے بارے معلومات حاصل کیں۔