بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

ممبئی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 سے 6 اکتوبر کر وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی تین ٹی 20 میچز …

ممبئی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 سے 6 اکتوبر کر وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی تین ٹی 20 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 اکتوبر تک پونے جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی میں کھیلا جائے گا۔