مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد103300 کیوسک اور اخراج 110000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16500 کیوسک اور اخراج16500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13700 …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد103300 کیوسک اور اخراج 110000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16500 کیوسک اور اخراج16500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13700 کیوسک اور اخراج40000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد37700 کیوسک اور اخراج 14500کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1529.98 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.928 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1213.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.193 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ ہے۔