، آزاد کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور کے دورہ کے موقع پر گفتگو

میرپور ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ زلزلہ کے بعد حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کا فوری متحرک ہونا قابل تعریف تھا، این ڈی ایم اے نے اپنی تشکیل کے تقاضے پورے کئے ہیں۔ پیرکو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے قبل انتظامات کا …

میرپور ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ زلزلہ کے بعد حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کا فوری متحرک ہونا قابل تعریف تھا، این ڈی ایم اے نے اپنی تشکیل کے تقاضے پورے کئے ہیں۔ پیرکو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلہ کے بعد چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کی جانب سے آزاد کشمیر کی حکومت سے فوری رابطہ کیا گیا اور امداد کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور خیمے اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا،مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر ان سب کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر زلزلہ کے بعد کی صورتحال کو بہتر انداز میں ہینڈل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد اب بحالی کا مرحلہ ہے اور زلزلہ کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔