اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علماءکرام کی رائے کیساتھ کھڑی ہے‘ قمری کیلنڈر مرتب کرنے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کوشش قابل تعریف ہے تاہم رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ یہ بات وزیر ِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری …
وفاقی وزیر ِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علماءکرام کی رائے کیساتھ کھڑی ہے‘ قمری کیلنڈر مرتب کرنے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کوشش قابل تعریف ہے تاہم رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ یہ بات وزیر ِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن،مفتی شہاب الدین پوپلزئی ، قاری حنیف جالندھری سمیت تمام وفاق المدارس کے نمائندوں ، صوبائی اوقاف و مذہبی امور کے نمائندوں، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے قمری کیلنڈر کے استعمال اور عیدین کا تنازعہ زیر بحث آیا اور تمام جید علماءکرام سمیت متعلقہ سائنسی محکموں کے نمائندوں کی رائے معلوم کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علماء کرام کی رائے کیساتھ کھڑی ہے۔ رویت ہلال کے عمل میں شرعی تقاضوں کے ساتھ ساتھ معاشرت اور مذہبی تہوار بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اس خطہ کی روایات میں رویت ہلال شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک اسلامی معاشرے میں ہمیشہ قرآن و سنت کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔








