اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت تمام اداروں کے ساتھ مل کر ڈینگی کی روک تھام کےلئے کام کر رہی ہے، بارش سے ڈینگی کے وائرس میں کمی نہیں آئے گی بلکہ ٹمپریچر بڑھنے سے اس وباءمیں کمی آ سکتی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے …
معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت تمام اداروں کے ساتھ مل کر ڈینگی کی روک تھام کےلئے کام کر رہی ہے، بارش سے ڈینگی کے وائرس میں کمی نہیں آئے گی بلکہ ٹمپریچر بڑھنے سے اس وباءمیں کمی آ سکتی ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے سب کی اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کی روک تھام کےلئے مل کر کام کیا جائے، وزارت قومی صحت میں روزانہ کی بنیاد پر اس حوالہ سے مشاورت ہوتی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور راولپنڈی کے لوگ بھی اس حوالہ سے میٹنگ میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے وزارت صحت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کوشش ہے کہ جلد سے جلد اس وباءکو روک سکیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بارشوں سے ڈینگی کی روک تھام ناممکن ہے تاہم ٹمپریچر بڑھنے سے ڈینگی کی وباءمیں کمی آ ئے گی۔








