لاہور۔30 ستمبر(اے پی پی )ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 201ریسکیورز کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 105اوربلوچستان سے تعلق رکھنے والے 96ریسکیورزشامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، ،وزیر صحت بلوچستان،پنجاب اور بلوچستان کے اعلی سرکاری افسران، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران،انسٹرکٹرز، …
ریسکیو سروس پنجاب نے ملک بھر میں اپنی اعلیٰ کارکردگی سے معیار کی ایک مثال قائم کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

مزید خبریں
لاہور۔30 ستمبر(اے پی پی )ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 201ریسکیورز کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 105اوربلوچستان سے تعلق رکھنے والے 96ریسکیورزشامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، ،وزیر صحت بلوچستان،پنجاب اور بلوچستان کے اعلی سرکاری افسران، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران،انسٹرکٹرز، ریسکیورز اور ان کے والدین کے علاوہ عزیز واقارب بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر رضوان نصیر نے مہمانان گرامی کوایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں خوش آمدید کہا اور پاس آو¿ٹ ہونے والے ریسکیورز سے حلف لیا اور پیشہ ورانہ تربیت کی کامیاب تکمیل اور ریسکیو فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 پنجاب نے اپنے آغاز اکتوبر 2004 سے ابتک مختلف حادثات و سانحات کے شکار 7.4 ملین سے زائد متاثرین کوسروسز فراہم کی ہیں۔ پاکستان میں طویل مدت سے نظرانداز شعبہ ایمرجنسی سروس کو منظم انداز میں استوار کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کیں اورابتدائی طور پر اس سروس کا آغازپائلٹ پروجیکٹ کے طور ضلع لاہور سے کیا گیا تھا۔ حکومت پنجاب ریسکیو 1122 کے ذریعے دوسرے صوبوں کو اس زندگی بچانے والے ماڈل کے قیام / نقل کے لئے تکنیکی مدد فراہم کررہی ہے۔ اب دیگر صوبوں کے شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔








