اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)ایمبیسڈر منیر اکرم کو اقوام متحدہ (نیویارک) میں پاکستان کا مستقبل مندوب جبکہ خلیل احمد ہاشمی کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کا سفیر، پیانگ یانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید …
ایمبیسڈر منیر اکرم اقوام متحدہ (نیویارک)، خلیل احمد ہاشمی اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)ایمبیسڈر منیر اکرم کو اقوام متحدہ (نیویارک) میں پاکستان کا مستقبل مندوب جبکہ خلیل احمد ہاشمی کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کا سفیر، پیانگ یانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ایمبیسڈر منیر اکرم کو ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کا مستقبل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔ خلیل احمد ہاشمی ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔ ٹورنٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا۔ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا جبکہ عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورنٹو میں قونصل جنرل تعینات ہوئے ہیں۔ ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان تقرر و تبادلہ جات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔








