وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو 2 لاکھ 54 ہزار لوگوں نے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر دیکھا ہے، تنقید برائے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو 2 لاکھ 54 ہزار لوگوں نے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر دیکھا ہے، تنقید برائے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ 54 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے اور ان کے مقابلے میں بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر کو صرف 45 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ ہندوستان کی آبادی اربوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ یہ دیکھیں کہ پذیرائی کس کو ملی ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، مسئلہ وزیراعظم کی تقریر کا نہیں پاکستان کے موقف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ہے، آج اپوزیشن بڑے پن کا مظاہرہ کرتی، آپ کو تنقید سے کون روک رہا ہے، آپ تقریر کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اخبار میں شہباز شریف کے بیان کو پڑھا ہے کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر ایک ہیں باقی کسی مسئلے پر نہیں، وہ تنقید کر رہے ہیں، یہ ان کا دوغلا پن ہے۔