اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 17کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 26 کروڑ65 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کیمپ کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ، کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔