اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میںجمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں آج جمعہ کو پہلا میچ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سینٹرل پنجاب ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی …
قومی ٹی 20 کپ میں دو میچ جمعہ کوکھیلے جائینگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میںجمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں آج جمعہ کو پہلا میچ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سینٹرل پنجاب ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اسی روز دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا اور نادرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نادرن ٹیم کی قیادت عماد وسیم کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔








