رانچی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتہ سے رانچی میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ …
بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (کل)شروع ہوگا

مزید خبریں
رانچی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتہ سے رانچی میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 137 رنز سے شکست دیکر 2-0 کی ناقابل شکست فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔








