ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

دبئی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں جمعرات کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، جمعرات کو پہلے میچ میں گروپ اے میں شامل ہالینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہونگی، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں یو اے ای اور نائیجیریا کے درمیان …

دبئی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں جمعرات کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، جمعرات کو پہلے میچ میں گروپ اے میں شامل ہالینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہونگی، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں یو اے ای اور نائیجیریا کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں بھی گروپ بی کی ٹیمیں کینیڈا اور ہانگ کانگ آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھا میچ برمودا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں