ویانا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس شاپووالو اور بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈینس شاپووالو اور انکے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان اولیویئر ماراچ اور انکے ہم …
ویانا اوپن ٹینس مینز ڈبلز، روہن بوپنا اور شاپووالو کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
ویانا ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس شاپووالو اور بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ آسٹریا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈینس شاپووالو اور انکے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان اولیویئر ماراچ اور انکے ہم وطن جوڑی دار جرگن ملزر کو ٹائی بریک پر 7-6(8-6) اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی برازیل کے مارشیلو میلو اور انکے پائولش جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ سے ہوگا۔








