اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) غیر ملکی میڈیا کے ایک وفد نے جمعرات کو قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود خان سے ملاقات کی جس میں خبروں کے حوالہ سے تعاون کے فروغ اور خبروں کے مواد اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا وفد کو قومی خبر رساں ادارہ …
غیر ملکی میڈیا کے وفد کی منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی طارق محمود خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) غیر ملکی میڈیا کے ایک وفد نے جمعرات کو قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود خان سے ملاقات کی جس میں خبروں کے حوالہ سے تعاون کے فروغ اور خبروں کے مواد اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا وفد کو قومی خبر رساں ادارہ کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو خبریں ٹیکسٹ، ویڈیو، فوٹو اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں فراہم کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ارکان نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں اے پی پی غیر ملکی طلب کے مطابق ٹیکسٹ یا بصری فارمیٹ میں ضروری تعاون فراہم کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا وفد نے پاکستان کے قدیم ثقافتی، خوبصورت دلکش مناظر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے پرکشش مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ اے پی پی کے تمام عملہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس لئے اے پی پی بین الاقوامی معیارات کے مطابق اعلیٰ معیاری ویڈیو مواد اور دیگر ضروریات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلہ میں عملہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔ ایم ڈی اے پی پی نے بھرپور تعاون اور حمایت پر وفد کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ اے پی پی ان کے تجربہ سے بھرپور استفادہ کرے گا۔








