اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کے میاں نواز شریف کے مرض کی تشخص ہو گئی ہے آئندہ دو سے تین دن کے اندر صحت میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے ۔ نجی نیوز چینل پر اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب کے جسم میں پلیٹ لیٹس تو بن رہے ہیں لیکن …
نواز شریف نے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کے میاں نواز شریف کے مرض کی تشخص ہو گئی ہے آئندہ دو سے تین دن کے اندر صحت میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے ۔ نجی نیوز چینل پر اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب کے جسم میں پلیٹ لیٹس تو بن رہے ہیں لیکن وہ بہت جلد تباہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کے پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہے،انھوں نے بتایا کہ میاں صاحب کی بیماری کے علاج کے لیے انھیں سٹیی رائیڈ شروع کرادی گئی ہے اور ساتھ میں ہوموگلوبین کے انجکشن بھی لگائے جارہے ہیں امید ہے کہ آئندہ دو سے تین دن میں اُن کی طبیعت میں مزید بہتری آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ روز ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے اُن سے پوچھا کے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات سے آپ مطمئن ہیں تو میاں صاحب نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں اور یہی بات اُن کے بھائی نے بھی کہی ہے تاہم اس کے بعد (ن) لیگ والے جو کہتے ہیں کہتے رہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے سوال پرکہا کہ میاں صاحب کو جو بیماری ہے اس بیماری کا علاج ملک کے اندر موجود ہے ایسا نہیں کہ یہ بیماری پہلی بار سامنے آئی ہے، ہم ہر وقت ایسی بیماری کے ساتھ نمٹتے رہتے ہیں ، اس بیماری کا علاج شروع ہو گیا ہے اور اس کا علاج پاکستان میں موجود ہے ۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ میاں صاحب سے کہا گیا ہے کہ جہاز تیار ہے آپ کہیں سے بھی کوئی ڈاکٹر بلوانا چاہتے ہیں تو ہم ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔







