اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دورحکومت میں کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے عالمی بنک کی رینکنگ میں پاکستان 110 ویں پوزیشن سے 136ویں پوزیشن پر چلاگیا تھا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات واپس لئے اوراصلاحات کے نتیجہ میں عالمی …
مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان عالمی بنک کی رینکنگ میں 110 ویں سے 136ویں پوزیشن پر چلاگیا تھا، موجودہ حکومت کی اصلاحات کے نتیجہ میں 108 ویں نمبر پرآیا، وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دورحکومت میں کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے عالمی بنک کی رینکنگ میں پاکستان 110 ویں پوزیشن سے 136ویں پوزیشن پر چلاگیا تھا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات واپس لئے اوراصلاحات کے نتیجہ میں عالمی بنک کی رینکنگ میں پاکستان دوبارہ 136 ویں پوزیشن سے 108 ویں نمبر پرآگیاہے۔انہوں نے کہاکہ معیشیت اورملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں اس رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن میں مزیدبہتری آئی گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل عالمی بنک نے کاروبارمیں آسانیوں اوراصلاحات کے حوالہ سے عالمی رینکنگ جاری کی تھی جس میں پاکستان نے کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے پانچ شعبہ جات میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔عالمی رینکنگ میں پاکستان 136 ویں پوزیشن سے 108 ویں نمبر پرآگیاہے۔







