اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مرحومہ ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیرخارجہ کی ہمشیرہ، ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ محترمہ اور ایم این اے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی جمعہ کی صبح انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک L15ـ44 میاں چنوں میں ادا کر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مرحومہ ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مرحومہ ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیرخارجہ کی ہمشیرہ، ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ محترمہ اور ایم این اے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی جمعہ کی صبح انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک L15ـ44 میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔ نما ز جنازہ معروف عالم دین مولانا محمد شفیع سعیدی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاسی رہنمائوں، وزرائ، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اشخاص کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومہ ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لانے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔







