وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی مسلح جتھے اسلام آباد لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو قانون خود اپنا راستہ بنا لے گا، وزیراعظم عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے کہ پرامن اجتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، مسئلہ کشمیر کو پس پشت رکھنے …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی مسلح جتھے اسلام آباد لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو قانون خود اپنا راستہ بنا لے گا، وزیراعظم عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے کہ پرامن اجتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، مسئلہ کشمیر کو پس پشت رکھنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا ،اس وقت وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر مقدمہ لڑ رہے ہیں ،کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے لئے آزادی مارچ اور دھرنے کی باتیں ہورہیں ہیں، ان وجوہات کی بناء پر مسئلہ کشمیر پس پشت چلا گیا ہے تمام میڈیا پر دھرنا اور آزادی مارچ کی باتیں ہورہیں ہیں ،اس کا فائدہ بھارت کو پہنچ رہا ہے ،مولانا بتائیں کہ اس ایجنڈے کی تکمیل کی کیا شرائط رکھی ہیں ،مولانا فضل الرحمان کھاتے پیتے پاکستان کا ہیں اور کام کسی اور کے دیئے ہوئے ایجنڈے پر کرتے ہیں ۔وہ جمعہ کو پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ محمد نواز شریف بیمار ہیں ،ان کی بیماری پر ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں ،محمد نواز شریف کی بیماری کی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر عدالت نے انھیں ضمانت دی ہے ،ہماری تمام سیاسی قوتوں سے اپیل ہے کہ نواز شریف سمیت کسی بھی سیاستدان کی بیماری کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے ۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ گذشتہ 72سالوں سے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈالے رکھا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دنیا بھر کے تمام فورمز پر جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا آج تک کسی لیڈر نے ایسا نہیں کیا ،آج عالمی میڈیا میں بھی مسئلہ کشمیر نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے ،پوری دنیا حقیقت جان چکی ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم اور بربریت ڈھا رہا ہے ،آج بھی8لاکھ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا رکھا ہے ،خواتین کی عصمت دری ،پیلٹ گنز کا استعمال ، نوجوانوں کو تشدد کر کے شہید کرنے ،بچوں کو سکولوں اور ہسپتال اور بزرگوں اور جوانوں کی مساجد تک رسائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،جسطرح وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر کو بعض لوگ منفی انداز میں پیش کر رہے ہیں اس کا فائدہ بھارتی موقف کو پہنچ رہا ہے ۔ ا