وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پبلک پرائیویٹ پارٹنر اتھارٹی بورڈ نے حیدرآباد سکھر موٹر وے ، ناردرن بائی پاس اور نسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔یہ منظوری جمعہ کو یہاں منعقدہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے دوسرے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کے دوران دی گئی۔وفاقی وزیر نے اجلاس …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پبلک پرائیویٹ پارٹنر اتھارٹی بورڈ نے حیدرآباد سکھر موٹر وے ، ناردرن بائی پاس اور نسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔یہ منظوری جمعہ کو یہاں منعقدہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے دوسرے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کے دوران دی گئی۔وفاقی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ ملک کی مستقل ترقی میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال 500 بستروں پر مشتمل ہو گا جو صحت کے شعبے میں تحقیقات اور جدت طرازی کے طریقوں کو بڑھانے کے علاوہ عوام کو صحت کی سہولیات بھی فراہم کرنے میں مددگار ہو گا۔بورڈ نے اتھارٹی کے لیے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی بھی منظوری دی،اجلاس نے نجی شعبے سے ماہرین کو بورڈ کا ممبر بنانے کی منظوری بھی دی۔