اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ میرے لئے سپاہی میرا ہیرو ہے جو سردی و گرمی میں اپنے خاندانوں سے دور دن رات شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی خوشیاں قربان کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وفاقی پولیس کے 348 افسران و جوانوں کو رینک …
انسپکٹر جنرل اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا جوانوں کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ میرے لئے سپاہی میرا ہیرو ہے جو سردی و گرمی میں اپنے خاندانوں سے دور دن رات شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی خوشیاں قربان کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وفاقی پولیس کے 348 افسران و جوانوں کو رینک لگانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران و جوانوں کو رینک لگائے۔ تقریب میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ترقی پانے والے تمام افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قابل فخر ہے، میرے لئے سپاہی میرا ہیرو ہے جو سردی و گرمی میں اپنے خاندانوں سے دور دن رات شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی خوشیاں قربان کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کندھوں پر جوذمہ داری آئی ہے اس سے ہم سب بالعموم اور عوام الناس بالخصوص بہترین اور مثبت نتائج کی امید رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کرفرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی پولیس پورے ملک میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک سال میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں شبانہ روز محنت کرنا ہو گی، آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اللہ تعالی آپ کوشہریوں کی خدمت جیسے مقدس فریضے کے لئے چنا ہے۔ انہوں نے جوانوں اور افسران سے کہا کہ آپ سب اپنے اندر ایک جذبہ اور اطمینان پیدا کریں اس سے آپ کسی بھی ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔







