صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

59
Department of Agriculture
Department of Agriculture

لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں منگل کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں۔ آلو نیا کچا چھلکا 36 سے41 روپے فی کلو، پیاز50 سے55 روپے اور ٹماٹر83 سے93 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح ادرک چائنہ 385 سے 395 روپے، پالک 22 سے24، بینگن28 سے30 ، بھنڈی توری68 سے71،کریلا58سے60، گھیا کدو50 سے52، مٹر160 سے166روپے، اروی76سے 79 ، پھول گوبھی58سے 61، بند گوبھی53 سے55، شلجم46 سے48 اور مولی12سے13روپے فی کلو رہی۔