وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کی

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد رو بہ صحت ہو کر پھر سے اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔