سی پیک پاکستان کا اور پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت متاثر ہوئی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اور پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت متاثر ہوئی، جنگ کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے اپنے گھر چھوڑے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کا ہوا ، گیم چینجر منصوبے کے باعث …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اور پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت متاثر ہوئی، جنگ کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے اپنے گھر چھوڑے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کا ہوا ، گیم چینجر منصوبے کے باعث روشنی کی ایک کرن نظر آئی، پارلیمنٹ کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا اور پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت متاثر ہوئی۔ جنگ کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخوا کے لوگوں نے اپنے گھر چھوڑے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ گیم چینجر منصوبے کے باعث روشنی کی ایک کرن نظر آئی۔ پارلیمنٹ کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ خصوصاً کشمیر کے معاملے ہماری مدد کی۔ سی پیک منصوبے کی تکمیل میں قومی اسمبلی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشائی ممالک کو سی پیک سے جوڑنے کے لیے سیمینار بھی منعقد کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور قومی منصوبہ سی پیک دن بدن کامیابی کی منازل طے کر رہا۔ ہمیں سیاسی وفاداریوں اور صوبائیت سے بالاتر ہو کر اس منصوبے پر کام کرنا ہے۔ نئے صنعتی زون کھولنے سے روزگار کے موقع ملیں گے اور ترقی کی راہ کھلے گی۔ میں چائنہ کے لوگوں کا پاکستان میں نمائندہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چائنہ کسانوں کے لئے اپنی مارکیٹس کھولے گا۔ اگر ہماری اکانومی مضبوط ہوگی تو اس سے چائنہ کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تقریب کا انعقاد کرنے پر مشاہد حسین سید کا مشکور ہوں اور چینی سفیر پاک چائنہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔