قندوز ۔ 21 نومبر (اے پی پی) افغان فوج نے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن پامیر 110 کا مقصد علاقے سے عسکریت پسندوں کا صفایا کرنا ہے۔ مرادی نے کہا کہ اس کارروائی میں پولیس اور خفیہ ایجنسی مدد کر رہی ہے اوریہ آپریشن عسکریت پسندوں …
افغان فوج نے قندوز میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

مزید خبریں
قندوز ۔ 21 نومبر (اے پی پی) افغان فوج نے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن پامیر 110 کا مقصد علاقے سے عسکریت پسندوں کا صفایا کرنا ہے۔ مرادی نے کہا کہ اس کارروائی میں پولیس اور خفیہ ایجنسی مدد کر رہی ہے اوریہ آپریشن عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل ہونے پرمقامی حکومت سڑکوں کی تعمیر نو اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بھرپورتوجہ دے گی۔ افغان فوج کا کہنا ہے کہ طالبان موسم سرما سے قبل دیہی علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ قندوز صوبے میںطالبان اور سرکاری فوج کے مابین شدید جھڑپوں کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے ۔رواں سال اگست کے آخر میں عسکریت پسندوں نے صوبائی دارالحکومت کے کچھ حصوں پر قبضہ کرلیا تھا اور ان جھڑپوں میں 30 سے زائدعام شہری اور سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔








