واشنگٹن ۔ 22 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افغان ہم منصب محمد اشرف غنی کو امریکہکے دورے کی دعوت دی ہے جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ۔وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی جو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر تھے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دورہ امریکہ …
امریکی صدر کی افغان ہم منصب اشرف غنی کو امریکہ کے دورے کی دعوت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 22 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افغان ہم منصب محمد اشرف غنی کو امریکہکے دورے کی دعوت دی ہے جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ۔وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی جو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر تھے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دورہ امریکہ کی دعوت دی، امریکی صدر نے ”امریکن یونیورسٹی آف افغانستان “(اے یو اے ایف)کے 2 پروفیسرز کو رہا کرانے پر افغان صدر اشرف غنی کا شکریہ بھی ادا کیا علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ”داعش“ کے جنگجوو¿ں کو شکست دینے پر افغان سکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کی۔








