اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے،پہلے سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شریک ہوئے، نیول چیف کو خصوصی طور پر فورم کے دوسرے سیشن کا مہمانِ اعزازی بنایا گیا، امیرالبحر نے فورم سے خطاب بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تین روزہ انٹرنیشنل فورم میں 13 ممالک کی بحری قیادت شرکت کررہی ہے۔ فورم کے …
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے،پہلے سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شریک ہوئے، نیول چیف کو خصوصی طور پر فورم کے دوسرے سیشن کا مہمانِ اعزازی بنایا گیا، امیرالبحر نے فورم سے خطاب بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تین روزہ انٹرنیشنل فورم میں 13 ممالک کی بحری قیادت شرکت کررہی ہے۔ فورم کے دوران علاقائی سمندری تحفظ، سمندری ماحول میں تبدیلی کے اثرات، میری ٹائم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ دورے کے دوران امیرالبحر کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے خصوصی اور دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر البحر نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ اے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔








