ہا لینڈ کی ملکہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، نور خان ایئر بیس پر وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفارتخانے کے حکام نے استقبال کیا

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) ہا لینڈ کی ملکہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پیر کو نور خان ایئر بیس پہنچیں۔ وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفارتخانے کے حکام نے ملکہ کا استقبال کیا۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ ملکہ میکسما صدر ڈاکٹر عارف علوی …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) ہا لینڈ کی ملکہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ ملکہ میکسما 6 رکنی وفد کے ہمراہ پیر کو نور خان ایئر بیس پہنچیں۔ وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفارتخانے کے حکام نے ملکہ کا استقبال کیا۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ ملکہ میکسما صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ ہالینڈ کی ملکہ عوامی اور نجی شعبے کے شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے سٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ قبل ازیں انہوں نے فروری 2016ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔