اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، تجارت میں بہتری اور پاکستان میں جرمن کمپنیوں کے دائرہ کار کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے …
وفاقی وزیر اسد عمرکی جرمنی کے سفیر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، تجارت میں بہتری اور پاکستان میں جرمن کمپنیوں کے دائرہ کار کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں ممکنہ معاشی تعاون کے راستوں کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت تجارت کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔








