راولپنڈی ۔ 25 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجو سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل حضہ بن خلیل محمد الشوانی نے یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل حضہ بن خلیل محمد الشوانی کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجو سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل حضہ بن خلیل محمد الشوانی نے یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ کی خواہش کا اظہار کیا۔








