اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئیں۔ ایئر پورٹ پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان شیخ اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وہ او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کی …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئیں۔ ایئر پورٹ پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان شیخ اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وہ او آئی سی کی 50ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔انکی دیگر مصروفیات میں پاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافیوں سے ملاقات شامل ہے۔ وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گی۔








