جدہ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے، او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام کے ساتھ دلی مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتی ہوں، اسلامی سربراہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
جدہ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے، او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام کے ساتھ دلی مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتی ہوں، اسلامی سربراہ ممالک کا یہ فورم مسلم امہ کے رشتے کو مضبوط بنانے اور جوڑنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، اسے دنیا بھر میں ظلم و جبر اور زیادتی کے شکار مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے مزید فعال اور مو¿ثر کردار ادا کرنا ہے، امہ کو درپیش مسائل اور اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے یکساں مو¿قف اور جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناروے جیسے افسوسناک واقعات روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کی مقدس شخصیات اور کتب کے احترام کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے، ایسے واقعات کو جرم قرار دیا جائے اور مرتکب عناصر کو سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس فورم سے کشمیریوں کے جمہوری بنیادی حق اور وادی میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے مزید آواز بلند کرنا ہو گی، بھارت پر زور دیا جائے کہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں اور غیرانسانی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کردیا، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں سے ان کے سلوک کا پول کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان چاہتا ہے کہ مسلم ممالک کے مابین معاشی تعلقات فروغ پائیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کو مزید تقویت ملے۔








