اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاءکر دی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کی آزادی کیلئے مو¿ثر کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے …
وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاءکر دی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کی آزادی کیلئے مو¿ثر کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرا¿ت سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے اور کوئی طاقت ان کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ایک اور سوال کے جواب میں شبیر علی قریشی نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔








