فیصل آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پیغام قرآن اور تحفظ قرآن پر تمام علماءمتحد ہیں،شعائر اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین اور بے حرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالم اسلام کو عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں،علماءکونسل دنیا بھر میں اور بالخصوص پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک مکالمے کے …
چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر محمود اشرفی کا دیگر مذاہب کے راہنماوں کے ہمراہ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پیغام قرآن اور تحفظ قرآن پر تمام علماءمتحد ہیں،شعائر اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین اور بے حرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالم اسلام کو عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں،علماءکونسل دنیا بھر میں اور بالخصوص پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک مکالمے کے ذریعے مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ تشدد اور مختلف مذاہب کے درمیان تصادم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ملک بھر کے مسیحی رہنما¶ں نے ناروے واقعہ کی مذمت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جا معہ عثمانیہ رضا آباد میںعلماءو مشائخ و دیگر مذاہب کے راہنماوں کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مساجد میں آئندہ جمعہ کوعظمت قرآن پر خطبات دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مسیحی رہنما¶ں نے ناروے واقعہ کی مذمت کی یقین دہانی کروائی ہے، ماضی میں بھی خاکے بنانے پر مسیحی برادری نے مذمت کی اور وہ سڑکوں پر نکلے۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کو اپنے اپنے مذہب اور تمام مسالک کو اپنے اپنے مسلک پر رہتے ہوئے دوسرے کے عقیدے ،دوسرے کے مذہب اور دوسرے کے مسلک کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔اسلام کا پیغام عدل صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کیلئے بھی تحفظ، امن اور انصاف کا سائباں فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی علماءکونسل قائم کر دی گئی ہے، دنیا بھر کے علماءکو اکٹھا کرینگے، عالمی امن کونسل دنیا بھر میں الہامی کتابوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی پر زور دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک دو روز میں سعودی عرب جائیں گے اور امام کعبہ عبدالرحمن السدیس سے ملاقات کرکے تحفظ قرآن کے حوالے سے بات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا ہے۔ لہٰذا دیگر مذاہب کے لوگ بھی اسلام اور اسلام کے مقدسات کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر تمام مسلم ممالک کوآگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کے سانحہ پر عدالتی فیصلہ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کرفیوکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین امت مسلمہ کے مسئلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ،مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا فوری حل وقت کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اقوام متحدہ اور مسلمان حکمرانوں کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علماءکونسل وزیر اعظم اور آرمی چیف کی وحدت امت کے لئے کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔اس موقع پر قاری حبیب اللہ،قاری حنیف بھٹی،شیعہ علماءکونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل،قاری جاوید ،قاری یاسین ، مولاناشبلی،مولانا نواب،مولانا نواز اور مسیحی برادری کے راہنماءبھی موجود تھے۔








