جدہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بیمار صنعتی یونٹس کو فعال بنایا جا رہا ہے،فیصلا کرچکے ہیں کہ ملک کو قرضوں کے سہارے سے نہیں چلائیں گے،سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میںعزت بڑھانے کے لئے …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جدہ میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
جدہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بیمار صنعتی یونٹس کو فعال بنایا جا رہا ہے،فیصلا کرچکے ہیں کہ ملک کو قرضوں کے سہارے سے نہیں چلائیں گے،سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میںعزت بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قمیتی سرمایہ ہیں، انکی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں، ملک میں بہترین ہوٹلز کا قیام اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،ہم چاہتے ہیں ملک میں ہوٹل انڈسٹری کو فروغ ملے اوربزنس فرینڈلی ماحول پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے شمالی علاقوں میں عالمی معیار کے ہوٹلز تعمیر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہر سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ ہم حجاج کا کوٹہ بڑھانے پر سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہمسئلہ کشیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر ہم او آئی سی کے مشکور ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت سبز پاسپورٹ کی عزت و وقار کو دنیا میں بڑھانے کے لئے کوشاں ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارا روپیہ اور انڈسٹری مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہوچکی ہے جس کے آنے والے وقتوں میں بہتر ثمرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں اسلام کے تشخص کو صحیح انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی مرتبہ آن لائن ویزہ سہولت کو یقینی بنایا جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی صنعت کو فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ ملک کی ترقی میں صنعتی شعبہ کا فروغ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ترقی کی شرح کے حوالے سے اپوزیشن بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے، اب فیصلہ کر چکے ہیں کہ ملک کو قرضوں کے سہارے سے نہیں چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کو وقتی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں بیمار صنعتی یونٹس کو فعال بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے زیر اہتمام الگ ٹی وی سٹیشن ہونا چاہیے تاکہ اسلام کا مثبت چہرہ دنیا بھر کے سامنے لایا جاسکے اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب میڈیا تعلقات کے حوالے سے 2020 اہم سال ثابت ہو گا ،ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک کی تاریخی ثقافت دنیا کے سامنے لائی جا سکے،ہمارے پاس ٹیلینت کی کمی نہیں۔








