اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیر ہے۔ دو روزہ افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے انعقاد کے ذریعے معاشی سفارتکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔منگل کو وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک کی دو روزہ سفراءکانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ کا اہم ویڈیو پیغام میں کہا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے حوالے سے ویڈیو پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیر ہے۔ دو روزہ افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے انعقاد کے ذریعے معاشی سفارتکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔منگل کو وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک کی دو روزہ سفراءکانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ کا اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل وزارت خارجہ میں دو روزہ افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے انعقاد کے ذریعے معاشی سفارتکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کی مضبوط خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت کا ہونا ناگزیر ہے، معیشت جتنی مستحکم ہو گی اتنی موثر خارجہ پالیسی ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دو روزہ سفراء کانفرنس کا انعقاد وزارت تجارت اور وزارت خارجہ باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں، ہم نے اس سفراءکانفرنس میں اپنی توجہ براعظم افریقہ کے ممالک پر مرکوز کی ہے، براعظم افریقہ ایک ایسا بر اعظم ہے جہاں ہمیں اپنے روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ افریقی ممالک میں پاکستان کے لئے بہت سیاسی اور معاشی تعاون کے امکانات موجود ہیں بدقسمتی سے ماضی میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل اس کانفرنس کی ابتدائی نشست میں صدر پاکستان تشریف لائیں گے اور اس کانفرنس میں جو افریقی ممالک کے سفراء تشریف لا رہے ہیں ان کا نقطہ نظر جانیں گے جبکہ چیمبر آف کامرس اور پرائیویٹ سیکٹر سے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والوں کی بھی آراء لے کر انشاءاللہ 27 تاریخ کو دو دن کی گفتگو کا خلاصہ، سفارشات کی شکل میں وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھیں گے تاکہ ہم ایک ایسا مربوط لائحہ عمل بنا سکیں جس سے پاکستان کے سفارتی روابط میں بھی اضافہ ہو اور ہماری افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے حجم بھی بڑھ سکے۔








