اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیلا روس دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا اجلاس منگل کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) ڈاکٹر امان راشد اور بیلا روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے وپکیناس نے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی نمائندگی کی۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی سمیت تعلقات کے …
پاکستان بیلا روس دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا اجلاس منعقد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیلا روس دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا اجلاس منگل کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) ڈاکٹر امان راشد اور بیلا روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے وپکیناس نے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی نمائندگی کی۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی سمیت تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کو زیر بحث لایا گیا۔ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون میں مزید پیشرفت کیلئے اعلی سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے وفد کو کاروبار میں آسانیوں اور کاروباری ماحول میں بہتری سمیت پاکستان میں سیاسی اور اقتصادی پیشرفت کے حوالے سے بریف کیا۔ بیلا روس کی کمپنیوں کو زرعی، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور توانائی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ اس کے علاوہ وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پانج اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ بیلا رشین وفد کو افغانستان میں مصالحتی عمل اور پاکستان کی حمایت سے متعلق بریف کیا گیا۔ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بیلا روس کے نائب وزیر خارجہ نے سیکرٹری خارجہ سی بھی ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔








