صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ میں پودا لگایا، کشمیری مسلمانوں، ملکی ترقی کے لئے دعا کی

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو وزارت خارجہ میں پودا لگایا۔صدر مملکت نے وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزارت خارجہ میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔صدر نے شجر کاری کے بعد بھارتی اسبتداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی اور …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو وزارت خارجہ میں پودا لگایا۔صدر مملکت نے وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزارت خارجہ میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔صدر نے شجر کاری کے بعد بھارتی اسبتداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود‘ سیکرٹری کامرس، افریقی ممالک کے سفراءاور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔