وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وہ پاک بحریہ کے لئے کراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وہ پاک بحریہ کے لئے کراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں جو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہرسلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خودانحصاری کی طرف ایک اہم سنگ میل قراردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار ملکی معاشی ترقی کے لئے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کیلے تیار کیا جانے والا جہاز میزائل کرافٹ ہے جو ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہو گا۔ کراچی شپ یارڈ میں مقامی طور پر پاک بحریہ کیلئے جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔