سپیکرقومی اسمبلی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات،ملکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

پشاور ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسے بدھ کے روزپشاورملاقات کی۔ملاقات میں ملکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرسپیکرقومی اسمبلی کوآگاہ کیااوراس بات کاعزم کیاکہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کومل کرکام کرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں عوام کے توقعات پرپورااترناہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں پہلی بارعوام نے ایک پارلیمانی پارٹی کودوبارہ منتخب …

پشاور ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسے بدھ کے روزپشاورملاقات کی۔ملاقات میں ملکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرسپیکرقومی اسمبلی کوآگاہ کیااوراس بات کاعزم کیاکہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کومل کرکام کرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں عوام کے توقعات پرپورااترناہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں پہلی بارعوام نے ایک پارلیمانی پارٹی کودوبارہ منتخب کیاگیاہے جوپی ٹی آئی حکومت کی کامیاب کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔